ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: افسران دستوری منشااوراصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں: طبقاتی ظلم جائزہ میٹنگ میں دلت لیڈر کا الزام

بھٹکل: افسران دستوری منشااوراصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں: طبقاتی ظلم جائزہ میٹنگ میں دلت لیڈر کا الزام

Sat, 31 Dec 2016 19:46:02    S.O. News Service

بھٹکل:31/ڈسمبر(ایس او نیوز) سنیچر کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں منعقدہ طبقاتی ظلم جائزہ میٹنگ میں دلت لیڈر نارائن شرور نے مقامی افسران پر دستور کی خلاف ورزی کئے جانے کا الزام لگایا۔ دلت لیڈر نے کہاکہ پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر کسی بھی ذات یا  نسل  کو  پسماندہ ذات ،طبقے کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاسکتا ، یہ ملکی دستور کا منشا، اصول ہونے کے باوجود مقامی افسران اس کی خلاف ورزی کی ہے۔

میٹنگ کے دوران معاملہ کو پیش کرتے ہوئے نارائن شرور نے کہاکہ کوئی بھی کمشنر  سپریم کورٹ سے زیادہ اہم نہیں ہے۔ اعلیٰ افسران کے حکم نامے پر عمل کرنے سے پہلے قوانین و ضوابط کو دیکھنا چاہئے۔ افسران کی غلطی سے اصلی پسماندہ طبقات سے مسلسل ناانصافی کئے جانےکا الزام لگایا۔ اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں اعلیٰ افسران کی حکم بجاآوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، اگرآپ محسوس ہوتاہے کہ  کوئی اعلیٰ افسر غلطی کررہے ہیں تو متعلقہ افسر کو غلطی کی نشاندہی کرنے کا آپ کو حق حاصل ہے۔ تعلقہ کے منڈلی ، ہلیرکیری ، شرالی کے باکڑ کیری ، منکی ، کائی کنی سمیت کئی جگہوں پر دلتوں کے لئے کوئی زمین نہیں ہے، پچھلے کئی سالوں سے اس سلسلے میں افسران کو اپیل سونپتے رہے ہیں مگر کوئی حل نظر نہیں آتا۔ ہم لوگ لاکھ تکالیف کے باوجود اتی کرم کے لئے آگے نہیں بڑھے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر مقامات کا خود دورہ کرتےہوئے حقائق سے آگاہ ہونے کی اپیل کی۔ دلتوں کو زمینات کی سہولیات فراہم کرنے کےلئےمنکی علاقہ کے دلت لیڈر منجوناتھ ہلیر، بھٹکل کے ماروتی پاؤسکر نے مطالبہ کیا۔بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے جن دلتوں کے پاس گھر نہیں ہے اور سرکاری خالی زمینات کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں گھر فراہم کرنے کی کوشش کئے جانے کا تیقن دیا ۔ بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر، ہوناور تحصیلدار وی آر گوڈا، سماجی فلاح وبہبودی محکمہ کے افسر ونایک شیٹھ ، سی پی آئی کے سریش نایک، پی ڈبلیو ڈی افسرس ونایک وغیرہ موجود تھے۔                                                                                   


Share: